6

پی آئی ڈی سی بم دھماکا کیس: ملزم عبدالحمید بگٹی کی نظربندی کالعدم قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پی آئی ڈی سی بم دھماکا کیس کے ملزم عبدالحمید بگٹی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے ملزم کی بریت کے بعد نظر بندی کا حکم بدنیتی پر مبنی قراردے دیا۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگربنیادی حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو نہ شہری رہیں گے نہ ریاست۔

عدالتی حکم نامے میں رہائی کے بعد ملزم کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں