6

پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے کی ضرورت ہے: وسیم خان

انٹرنیشنل باکسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار بدر کی رہائش گاہ پر میٹنگ کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر وسیم خان نے کہا کہ اگر حکومت کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی سرپرستی کرے تو اس کھیل میں بھی پاکستان کا نام روشن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان کےلیے کئی عالمی ٹاٹئلز جیت چکے ہیں، حکومت باکسنگ کو اسپانسر کرے تو مزید کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں