5

ملک میں کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق، 1704 مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1704 کیسز رپورٹ جب کہ 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 474 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں