7

مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے شوہر کو دہشت گرد اور پاکستانی کہا گیا،ارمیلا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے شوہر کو دہشت گرد اور پاکستانی کہا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ میں نے چار سال قبل کشمیری مسلمان محسن اختر میر سے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی تھی لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے میرے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ابتداء میں میرے شوہر کو مسلمان ہونے کی وجہ سے پاکستانی کہا جاتا تھا پھر انہیں دہشت گرد بھی کہا جانے لگا۔ ہر بات کی حد ہوتی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ اور کتنا گریں گے۔ ان کی عدم برداشت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ صرف مسلمان لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ سے مخالفین نے میرے والدین کو بھی نہیں بخشا۔ وکی پیڈیا پر میری والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر سے تبدیل کرکے رخسانہ احمد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں