6

سندھ: نیب سے پلی بارگین کرنیوالے اہم افسران کی فہرست عدالت میں جمع

کراچی: سندھ حکومت نے نیب سے پلی بارگین کرکے اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر نیب زدہ افسران کی فہرست ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی فہرست میں سندھ کی بیورو کریسی میں 93 نیب زدہ افسران موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم نے نیب سے پلی بارگین کرنے اور سزا یافتہ سرکاری افسران کو ہٹانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں