5

جے یو آئی رہنما مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کوئٹہ: جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اپنی ہی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کے اپنے مفادات ہیں، یہ غیر فطری اتحاد ہے جو بہت جلد ٹوٹ جائیگا کیونکہ ان کا کوئی نظریہ نظر نہیں آرہا، صرف کرسی تک پہنچنے کیلئے ہر کوئی بھاگ دوڑ میں مصروف ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ ملک توڑنے کا ماحول بنانے کی سازش کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرکے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں