6

برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں برطانیہ میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ ابتدائی طور پر پابندی 29 دسمبر تک عائد کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مسافر جو ٹرانزٹ پر ہوں اور برطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترے ہوں وہ پاکستان آ سکیں گے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں