8

ایران ڈیل میں شامل ممالک کا معاہدے کو جاری رکھنے پر زور

ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امریکا کی جانب سے جے سی پی او اے سے یکطرفہ علیحدہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور معاہدے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایران ڈین میں شامل ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ بائیڈن انتطامیہ کی زیر قیادت امریکا اس ڈیل میں دوبارہ شامل ہوگا۔
چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، یورپی یونین کے مندوب اور ایران کے نمائندوں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کو روکناچاہیے اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جانی چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں