8

’آپ تو ارطغرل غازی لگ رہے ہو‘، جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے

لاہور: احتساب عدالت کے جج نے ایک گواہ کو گواہی دینےکے دوران معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار سے ملادیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کے مزید دو گواہان ابراہیم ملک اور محمد شریف کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب گواہ نے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینا شروع کیا جس پر جج نےریمارکس دیےکہ بار بار سینے ہر ہاتھ رکھ کر جواب دیتے ہوئے ارطغرل غازی لگ رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں