4

امریکا میں بچوں سے جنسی زیادتی کی ویب سائٹ چلانے والا ملزم گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا میں 12 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو بچوں سے جنسی زیادتی کے فروغ کی ویب سائٹ بھی چلاتا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے 12 سالہ بچی کو اغوا کرکے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک بھر میں گھومنے والے 40 سالہ ناتھن ڈینیئل لارسن کو بالآخر حراست میں لے لیا ہے۔

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ناتھن ڈینیئل لارسن کے خلاف کیلی فورنیا اور کولوراڈو میں بچی کے اغوا کے مقدمات درج تھے جب کہ یہ سفاک شخص ایک ویب سائٹ بھی چلاتا تھا جس میں بچوں سے زیادتی اور بچوں کی برہنہ تصاویر موجود تھیں۔
ڈینور کاؤنٹی جیل میں زیر تفتیش ناتھن ڈینئل بچوں سے جنسی زیادتی اور ان کی فروخت کے لیے ایسے نفیس طریقے اپناتا تھا جس سے کسی کو بھی اُس پر شک نہ ہو اور اُسے زیادہ سے زیادہ شکار ہاتھ آسکیں۔ ملزم کو 24 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں