5

امارات کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کیلئے دالبندین پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کیلئے دبئی سے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یواےای کے شاہی خاندان کے اراکین خصوصی طیارے کے زریعے دالبندین پہنچے ہیں، شاہی خاندان کو تلور کے شکار کیلئے چاغی میں نوکنڈی کے علاقے الاٹ کیے گئے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے اس سال صوبے میں تلور کے شکار کیلئے علاقے یو اے ای کے علاوہ سعودی عرب، قطر اور بحرین کے شاہی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی الاٹ کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں