5

گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمت خان اور مقتول یوسف ایک ہی گھر میں اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ رہتے تھے اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ان کا جھگڑا ہوا تو ملزم رحمت خان نے فائرنگ کر دی اور گولیاں لگنے سے یوسف زخمی ہو گیا جس پر اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں