6

کویت نے بھی برطانیہ پر سفری پابندی عائد کردیں

کویت سٹی : برطانیہ میں اور یورپی ممالک میں کرونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کویت نے بھی بین الااقوامی پروازوں پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی جانب سے برطانیہ اور یورپ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد فضائی سفر پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی برطانیہ سے فضائی سفر بند کردیا ہے، جس کا مقصد اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ برطانیہ میں کرونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کیا گیا ہے تاہم مسافروں کی آمد و رفت پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں