5

کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازیں معطل کردیں

ایمسٹرڈیم / برسلز: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد نیدر لینڈ اور بیلجیئم نے وہاں سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردیں جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی ایسی نئی قسم پائی گئی ہے جو کہ برطانیہ میں بھی دریافت ہوچکی ہے جس کے بعد نیدر لینڈ نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم کی حکومت نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازیں اور ٹرین سروسز کو معطل کردیا ہے۔ یہ پابندی بھی برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں