4

کورونا: سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں کی آمد پرپابندی لگادی

کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی ائیر لائنز کی ملک میں آمد پر فوری پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی پروازوں کی سعودیہ عرب آمد سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری کیا جس کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے اورپابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ بھی کیاجاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی چارٹر پروازوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی جب کہ کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی پروازوں کو ملک سے روانگی کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں