کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 14 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی سے 14 سالہ مریم مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی ہے جس کے اغوا کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ لڑکی کے والد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا، لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح نیند سے اٹھا تو اس کی بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی، اسے شک ہے نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔