7

کراچی کی جیلوں میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 295 ہوگئی

کراچی: جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے ، اس وقت کراچی کی دو بڑی جیلوں میں ساڑھے 9 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ، ملیر جیل میں قید غیر ملکیوں کی رہائی کے لیے وزارت خارجہ سے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی 120 سے زائد قیدیوں کو ان کے ملک روانہ کردیا جائے گا ، مجموعی طور پر سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 295 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے جہاں اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو وہیں جیلیں بھی اب اس سے محفوظ نہیں رہیں ، کراچی کی سینٹرل جیل میں اس وقت کم و بیش ساڑھے چار ہزار جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 5 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ، گنجائش کے حساب سے سینٹرل جیل میں 2400 جبکہ ملیر جیل میں1800قیدی رکھے جاسکتے ہیں ، اس طرح تقریباً دو گنا قیدی اس وقت اپنے ایام زیست سلاخوں کے پیچھے کاٹ رہے ہیں جوکہ کورونا کے دنوں میں پہلے ہی خطرے کا الارم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں