کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب لینڈ گریبر اور اسٹریٹ کریمنل سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب سے 2 انتہائی مطلوب لینڈ گریبر عاقب شاہ اور فیضان شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اینٹی انکروچمنٹ پولیس سے بچنے کے لیے فائرنگ کرکے فرار ہورہے تھے کہ علاقہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان زمینوں پر قبضے کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کار ملی ہے۔