8

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو ٹورز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور: ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کو اندرون ملک اور بیرون ملک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی اور پی سی بی میزبان بورڈز سے اس حوالے سے بات چیت کرے گا۔

اس طرح جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مشکل حالات میں کھلاڑیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں