5

پیٹرول بحران: پیٹرولم ڈویژن کا جواب تیار، انکوائری کمیشن کی رپورٹ متنازع قرار

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے جون میں آنے والے پیٹرول بحران سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جواب تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں پیٹرولیم ڈویژن نے انکوائری کمیشن کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے چیئرمین سمیت تمام ممبران کے پاس آئل سپلائی چین کو سمجھنے کی مہارت اور تجربہ ہی نہیں تھا لہٰذا رپورٹ درست نہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ جواب میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے انکوائری کمیشن کو سابق ڈی جی آئل راشد فاروق اور پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ پاکستان کے سی ای او عاصم مرتضیٰ کے نام بطور ممبرزد یے تھے تاہم دونوں نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں