6

پہلی بار ’مصنوعی ذہانت‘ جیٹ طیارے کو لے اڑی

ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا: فضائی تاریخ میں پہلی بار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک لڑاکا جیٹ طیارے کو اڑانے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں اے آئی نے بطورِ شریک پائلٹ ایک مرکزی جیٹ پائلٹ کی مدد کی ہے۔

15 دسمبر کو ہونے والے اس تجربے میں مصنوعی ذہانت کے جدید ترین الگورتھم نے کوپائلٹ کی ذمے داری سنبھالی یعنی شریک پائلٹ کی سیٹ خالی تھی۔ اس تجربے میں یو ٹو ڈریگن لیڈی جیٹ کو اڑایا گیا جو نگرانی اور جاسوسی کا کام کرتا ہے۔

کیلی فورنیا کی بیلے ایئرفورس بیس سے اسے میجر ’ووڈو‘ نامی پائلٹ نے اڑایا جبکہ اس میں موجود ARTUµ نامی الگورتھم نے ہر موقع پر طیارے کو اڑان بھرنے میں مدد دی اور مرکزی پائلٹ کی رہنمائی اور مدد بھی کی لیکن یہ اتنا آسان کام نہ تھا کیونکہ تیز رفتار پرواز کی صورت میں معمولی غلطی بھی سنگین حادثے کی وجہ بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں