6

پاور پلے میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ ہارے: کپتان قومی ٹیم

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ ہار گئے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کپتان کی حیثیت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی لیکن ہم نے 20 رنز کم بنائے، ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں خراب پرفارمنس سے مسلسل دوسرا میچ ہارے، لیکن آج کے میچ کا مثبت پہلو محمد حفیظ کی اننگز تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں