6

قصور: خاندانی دشمنی پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار قتل

قصور : خاندانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار سلیم اپنی بیوی کے ساتھ ڈی ایچ کیو اسپتال سے دوائی لے کر واپس گھر جا رہا تھا کہ عین اسی وقت محلہ حاجی شاہ شریف میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے فائرنگ کر کے اہلکار کوقتل کر دیا۔
پولیس نے مقتول اہلکار سلیم کے بھائی کی مدعیت میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتول سلیم کو مخالفین نے خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کیا ہے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں