7

فضائی آلودگی آپ کے گردوں کے لیے بھی خطرناک ہے، تحقیق

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں اور دل کےلیے ہی خطرناک نہیں بلکہ یہ گردوں کی دائمی بیماری کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے 47,000 سے زائد بالغ چینی شہریوں کی صحت سے متعلق دو سالہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کی ہے۔

واضح رہے کہ ہوا میں معلق آلودگی کے وہ باریک ذرّات جن کی جسامت 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی کم ہوتی ہے، انہیں ’’پی ایم 2.5‘‘ (پارٹیکیولیٹ میٹر 2.5) کہا جاتا ہے جبکہ صحت کے تناظر میں بھی انہیں تشویشناک سمجھا جاتا ہے۔

یہ ذرّات اگر ایک طرف ہمارے پھیپھڑوں میں پہنچ کر سانس کی مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں تو دوسری جانب یہی ذرّات کئی طرح کے امراضِ قلب کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں