3

شہر کا درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی : شہر میں سردی کا راج جاری ہے، آج کم سے کم درجہ 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا راج جاری ہے سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے آج شہر میں سردی کے شدت میں اضافہ برقرار ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ سر ہواؤں کے باعث شہریوں ٹھنڈ زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار گیارہ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں