4

سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل

ریاض: سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں کورونا وبا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پرایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پابندی عارضی ہے لیکن صورتحال کے پیش نظراس میں توسیع ہوسکتی ہے، وزارت صحت کی ہدایات پریہ فیصلہ نئی قسم کے وائرس سے مقامی شہریوں سمیت غیرملکی لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں