7

جرمانہ ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار

اسلام آباد: سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے نقشے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دے دی ہے۔
سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان پر 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، اور عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی، جس کے بعد ان کے گھر کو قانونی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں