4

ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی پر پابندی لگادی

نئی دہلی: مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی میں بے قاعدگیوں کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت نرساپور میں واقع وسٹرون کارپوریشن میں مزدوروں کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں اور اجرت کی ادائیگی میں تاخیر کرنے کے بعد کمپنی پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے وسٹرون کمپنی میں مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پُر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں فیکٹری کی کئی املاک کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔ جلاؤ گھیراؤ پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری طلب کرنا پڑی تھی جب کہ کمپنی نے مزدوروں کے احتجاج سے اربوں روپے کے نقصانا کا دعوی بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں