5

آئندہ برس ہونے والا حج مہنگا ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ممکن ہوا تو تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگا کر سعودی عرب بھیجا جائے گا جس کے باعث آئندہ برس ہونے والا حج کورونا ایس اوپیز کے باعث مہنگا ہوسکتا ہے۔
کراچی میں حج آرگنائزر گروپ کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے آئندہ حج مہنگا ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حج کورونا کی نذر ہوگیا تاہم آئندہ حج کے لیے سعودی حکام سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ اگر لازمی ہوا تو تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگائی جائیں گی۔ ایس او پیز کی وجہ سے حج مہنگا ہوسکتا ہے تاہم حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ عازمین کو گزشتہ حج کی طرح مشکلات نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں