امریکی اراکین کانگریس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 900 ارب ڈالر مالیت کے امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا۔
امریکی کانگریس میں کورونا پیکج کے حوالے سے 7 ماہ سے جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا اور کانگریس اراکین نے 900 ارب ڈالر کے امدادی پیکج پر اتفاق کر لیا ہے۔
سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونل کا کہنا ہےکہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں نے سمجھوتہ کر لیا ہے۔
600 ڈالر کے امدادی چیک اور بے روزگاروں کو 11 ہفتوں تک 300 ڈالر فی ہفتہ دیا جائے گا، رواں سال کے آغاز پر 80 فیصد امریکیوں کو پہلے ہی چیک دیے جا چکے ہیں۔