5

اسٹیٹ بینک کا 2023 تک دو کروڑ خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا ہدف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد برابری پر بینکاری کی پالیسی پر مشاورت کرنا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پائیدار معاشی نمو کے لیے خواتین کی مالی اور معاشی وسائل تک یکساں رسائی لازمی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے قومی مالیاتی شمولیت حکمت عملی کے تحت قومی ہدف طے کیا ہے جس کے تحت 2023 تک دو کروڑ خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہوں گے۔

ویبینار 21 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے اسٹیٹ بینک کے فیس بک پیج پر لائیو ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک ویبنار کی میزبانی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں