9

’31 جنوری تک حکومت مستعفی نہیں ہوئی تو یکم فروری سے لانگ مارچ ہوگا‘

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل عام انتخابات ہیں اور اگر 31جنوری تک حکومت مستعفی نہیں ہوئی تو یکم فروری سے لانگ مارچ شروع کیا جاسکتا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) نے صوبے میں احتجاجی ریلیوں، جلسوں اور لانگ مارچ کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ جے یو آئی بلوچستان کے تمام 10 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے بھی صوبائی قیادت کے پاس جمع کرادیے ہیں۔
مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پی ڈی ایم کےفیصلےکےمطابق حکومت کےخلاف تین ڈویژنوں کوئٹہ، خضدار اور لورالائی میں جلسے اور ریلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں