5

گھر کی پارٹی میں منشیات کے مبینہ استعمال پر کرن جوہرکو نوٹس جاری

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف بالی وڈ فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو منشیات کیس میں نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے جس میں مختلف بھارتی اداکار مبینہ طور پر منشیات لیتے نظر آرہے ہیں۔

این سی بی کی جانب سے جاری نوٹس میں کرن جوہر سے گذشتہ سال ان کےگھر میں ہونے والی پارٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ویڈیو کی حقیقت معلوم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں