6

کورونا وائرس سے مزید 70 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 090 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 61 لاکھ 76 ہزار 889 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 545 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، اسلام آباد میں 35 ہزار 441، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں