6

پی ڈی ایم استعفےدے کر گھر نہیں بیٹھےگی ، ایازصادق

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو استعفےآئینگےتوپارلیمنٹ نہیں چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی بات کی، جس نےبھی یہ بات کی اس نے پارٹی کی خدمت نہیں کی۔

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والوں کوسوچنا چاہیے کہ وہ کدھر کھڑےہیں، مجھےتو وکٹ کی دونوں طرف کوئی کھیلتا نظر نہیں آتا، جس نے یہ بات کی وہ خود ہی کھیل رہا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں