7

پاکستان: کورونا سے مزید 83 اموات، 2900 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2972 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 171 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2972 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 83 اموات بھی ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق 17 دسمبر کو مثبت کیسز کی شرح 7.6 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار164 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ51 ہزار 494 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 478 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں