8

’پاکستان میں اسپورٹس سرگرمیاں شروع ہوگئیں جس کا ثبوت باکسنگ مقابلے ہیں‘

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور پاکستان میں اسپورٹس سرگرمیاں بھی شروع ہوگئی ہیں جس کا ثبوت 19 دسمبر کو شروع ہونے والے باکسنگ مقابلے ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچ ہوئے، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی آرہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو لاہور میں کورونا فری ماحول اور ایس اوپیز کے ساتھ باکسنگ کے مقابلے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں