8

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی کورونا میں مبتلا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سنگیتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
اداکارہ سنگیتا کے مطابق ان میں کورونا کی خاص علامات نہیں ہیں جب کہ سنگیتا نے پُرستاروں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں