7

عدالتی فیصلہ آنے تک میشا کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا: قانونی ٹیم

گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نےابھی فیصلہ نہیں سنایا بلکہ ابھی تو ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ابھی عدالت میں کیس نہیں چلا، عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں