6

شادی کیلئے بینک سے لڑکی کو اغوا کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بینک سے لڑکی کو اغوا کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

جمعرات کی صبح حیدری کے علاقے میں قائم بینک میں کام کرنے والی ایک لڑکی کو دو ملزمان نے بہانے سے باہر بلایا اور زبردستی ہائی روف گاڑی میں بٹھاکر لے جانے لگے۔

اسی دوران بینک مینیجر نے بروقت پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کی ، فوری طور پر کنٹرول پر میسیج چلنے کے بعد ہائی روف کی تلاش شروع کردی گئی جوکہ کچھ ہی دیر میں شفیق موڑ کے قریب گبول ٹاؤن کے علاقے میں ٹریس ہوئی ، ون فائیو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہائی روف روک کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا اور تمام افراد کو گبول ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس ایچ او گبول ٹاؤن انسپکٹر روشن نے ایکسپریس کو بتایا کہ لڑکی تنزیلہ نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب قائم بینک میں ملازمت کرتی ہے ، تنزیلہ اور ملزم عمیر کوچنگ سینٹر میں ساتھ پڑھتے تھے جبکہ کچھ عرصہ قبل عمیر نے شادی کے لیے رشتہ بھی بھیجا تھا جسے تنزیلہ کے گھر والوں نے رد کردیا تھا ، دونوں آپس میں رابطے میں تھے۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں