8

سارہ علی خان فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ سے باہر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ٹائیگر شیروف کی مشہور فلم ’ہیرو پنتی‘ کے سیکویل سے چھٹی کردی گئی۔

سشانتھ سنگھ راجوت کی موت کے بعد بالی ووڈ فن کاروں کے خلاف ڈرگس کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ نارکوٹکس بیورو کی تحقیقات کے دوران کئی نامور اداکار ڈرگس کے استعمال میں ملوث ہیں جس میں ایک نام سارہ علی خان کا بھی ہے۔ ان فنکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے پیش نظر سارہ کو آنے والی فلم سے ہاتھ دھونا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ میں ٹائیگر شیروف کے مد مقابل سارہ علی خان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا اور تمام معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن منشیات اسکینڈل میں سارہ کا نام سامنے آنے کے بعد پروڈیوسر کو اپنی فلم خطرے میں نظر آنے لگی جس کے بعد سارہ کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر نظر ثانی شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں