7

راوی اربن سٹی منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ تعینات، فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری

اسلام آباد: راوی اربن سٹی منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ تعینات کردیا گیا جب کہ فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جزائر کے منصوبوں سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار میں اضافہ ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اور پاکستان آئی لینڈ منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، چیئرمین پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین، لیفٹینیٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین اور میجر جنرل (ر) امیر اسلم خان اور ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے شرکت کی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، چیرمین روڈا راشد عزیزاور سینئیر افسران شریک تھے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ راوی اربن سٹی منصوبے کے لیے ڈیزائن اور کنسٹرکشن کنسلٹنٹ تعینات کر دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے پروگرام جاری کرنے کے لیے تیاری مکمل ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اصولی طور پر فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں