7

دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جب کہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی، شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائےگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں