5

حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج قومی مسئلہ بن سکتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کا احتجاج رکوانے کی مودی سرکار کی درخواست مسترد کردی۔

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج تئیسویں روز بھی جاری ہے۔ کسان تحریک سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بھارتی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کسانوں کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے اور عدالت کے مطابق احتجاج قومی مسئلہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں جاری کسانوں کی احتجاجی تحریک مودی سرکار کیلئے درد سر بن گئی۔بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج تین ہفتوں سے سے جاری ہے۔ دارلحکومت نئی دہلی کے اطراف میں ہزاروں کسان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ نئی دہلی کو دوسری ریاستوں سے ملانے والی قومی شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کے نظام اورمعاشی سرگرمیوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں