5

حکومت کا قبل از وقت سینیٹ انتخابات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتے، ، سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنے وقت پرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن وقت سےپہلے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتا، سینیٹ الیکشن کاقانون موجودہے، سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنےوقت پرہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن کےپاس 30دن ہوتے ہیں ، 11مارچ کوسینیٹ کےنصف ارکان ریٹائرڈہو جائیں گے اور 12مارچ کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب اورحلف ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن11 فروری سے 11مارچ تک انتخابات کااختیاررکھتا ہے، قبل ازوقت یا تاخیر سے انتخابات کی بات بے معنی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کیا تھا ، سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائےفروری میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں