9

جاپان میں حقیقی چہروں والے ماسک مقبول ہونے لگے

ٹوکیو: کورونا وائرس نے پوری دنیا کے لوگوں کو ماسک سے منہ چھپانے پر مجبور کردیا ہے لیکن اس تناظر میں جاپان میں اجنبی انسانی چہروں والے مکمل حقیقی ماسک کی فروخت میں عوامی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

سہ جہتی ماسک سوہائے اوکاوارا کی تخلیق ہیں اور ان کے ماسک کورونا وائرس کو تو نہیں روک سکتے لیکن یہ ماسک جاپان کے اصل باشندوں کے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے چہرے ہیں جنہیں آپ بلاخوف استعمال کرسکتے ہیں۔ سوہائے کے مطابق بعض لوگ اپنے چہرے سے مطمیئن نہیں ہوتے اور ہم نے سائنس فکشن فلموں میں لوگوں کو چہرے بدلتے دیکھا ہے۔ شاید یہ انسانی خواہش ہے اور اسی وجہ سے انہوں حقیقی چہروں والے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں