6

بہادر ماں نے بھیس بدل کر بیٹی کے قاتل گرفتار کروادیئے

میکسکو: میکسیکو کی خاتون مریم روڈریگز کی کہانی کسی فلم یا ناول کا پلاٹ لگتی ہے کیونکہ غنڈوں نے تاوان کے لیے اس کی بیٹی کو اغوا کیا جس کے بعد مریم نے پستول خریدا، حلیہ بدلا اور اپنا شناختی کارڈ تک تبدیل کرکے مجرموں کا پیچھا کیا اور کئی ایک کو گرفتار کروادیا تاہم اس کہانی کا انجام بہت افسوس ناک ہوا۔

سال 2012ء میں مریم کی 20 سالہ بیٹی ایلیحینڈرا سیلیناس روڈریگز اچانک غائب ہوگئی۔ اس کے بعد خطرناک مجرموں نے ماں سے رابطہ کیا اور لڑکی کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے تاوان طلب کیا۔ تمام انتظامات کے باوجود بھی سفاک مجرموں نے لڑکی کو قتل کردیا۔

صدمے سے نڈھال ماں نے تہیہ کیا کہ وہ خود ان مجرموں کو بے نقاب کرے گی کیونکہ میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ اکثر قانون کی گرفت سے بچے رہتے ہیں۔ مریم روڈریگز نے پہلے ایک دستی گن خریدی، پھر کئی مرتبہ اپنا حلیہ اور شناخت بدلی۔ ایک وقت میں اس نے ایک مجرم کا سراغ لگایا یہاں تک کہ کئی مقامات پر رشوت دی اور مشکوک افراد کا آن لائن تعاقب بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں