7

بلوچستان: تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا

بلوچستان: تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا جس کے باعث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار اور 31 قیدی وائرس کا شکار ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل تربت یاسین بلوچ نےبتایا کہ تربت جیل میں 85 قیدی پابند سلال ہیں اور گزشتہ روز جیل کے عملے اور قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو جیل کے 4 وارڈنز اور 14 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ 5 روز قبل کرائے گئے ٹیسٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مراد بخش اور 17 قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے جب کہ اب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار اور 31 قیدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں