5

امید ہے بیگم صفدر لاڑکانہ جاکر سب سے پہلے قوم سےمعافی مانگیں گی‘

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ 35 سال ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور بینظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیتی رہی لہٰذا امید ہے بیگم صفدر لاڑکانہ جا کر سب سے پہلے قوم سےمعافی مانگیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کل تک اداروں کی آئینی اور قانونی حیثیت نہ ماننے والے آج ان کی اہمیت تسلیم کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانےکے لیے اداروں کو دھمکیاں دینا بیگم صفدر کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے، (ن) لیگ 35 سال ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور بینظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیتی رہی، امید ہے بیگم صفدر لاڑکانہ جا کر سب سے پہلے قوم سےمعافی مانگیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں