8

کورونا: دنیا بھر میں اموات 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد، امریکا میں ریکارڈ ہلاکتیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 لاکھ 55 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی جب کہ امریکا میں 24گھنٹے میں ریکارڈ 3700 اموات ہوئی ہیں۔

امریکا میں ریکارڈ اموات کے علاوہ ایک روز میں ڈھائی لاکھ مریض بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زیاد ہوگئی جب کہ اموات 3 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے نےکورون اٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ہے جو دکانوں سےخریدکرگھروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

رطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا اور ایک ہی روز میں 612 اموات سامنے آئی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد مجموعی طور پر ساڑھے 65 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہیں جب کہ 25 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں